QR CodeQR Code

پاکستان میں سالانہ 3 ارب ڈالر کی روزمرہ استعمال کی اشیاء اسمگل ہونیکا انکشاف

4 Dec 2020 01:01

وزارت تجارت کے سینیئر نمائندگان اور ہارورڈ کے ماہر معاشیات نے اسمگل شدہ اشیاء کو پاکستانی معیشت اور کاروبار کیلئے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت تجارت کے سینیئر نمائندگان اور ہارورڈ کے ماہر معاشیات نے اسمگل شدہ اشیاء کو پاکستانی معیشت اور کاروبار کے لئے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزارت تجارت کے سینیئر نمائندوں اور ہارورڈ کے ماہر معاشیات کی جانب سے حال ہی میں تیار کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک میں سالانہ 3 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی روزمرہ استعمال ہونی والی اشیاء اسمگل کی جا رہی ہیں۔ ان اشیاء کے اسمگل ہونے کی بنیادی وجہ سرحدوں پر غیر مناسب جانچ پڑتال کا نظام ہے، جس کے باعث پڑوسی ممالک افغانستان اور ایران سے ان اشیاء کو با آسانی اسمگل کیا جاتا ہے۔ ان میں سے صرف 5 فیصد اشیاء قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریگولیٹری اداروں کی جانب سے ضبط کی گئی ہے۔ ان اسمگل شدہ اشیاء میں ٹیکسٹائل، موبائل فونز اور باتھ روم کا سامان، ٹائرز اور دیگر شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 901508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901508/پاکستان-میں-سالانہ-3-ارب-ڈالر-کی-روزمرہ-استعمال-اشیاء-اسمگل-ہونیکا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org