0
Sunday 7 Aug 2011 23:59

کوئٹہ،سریاب روڈ پر فائرنگ، 3 پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ،سریاب روڈ پر فائرنگ، 3 پولیس اہلکار جاں بحق
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نیو سریاب تھانے کے ایس ایچ او سمیت تین اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ شاہ نواز کراسنگ کے قریب پیش آیا، جہاں ایس ایچ او منظور احمد ترین، ہیڈ کانسٹیبل عثمان اور کانسٹیبل الطاف معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
خبر کا کوڈ : 90156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش