0
Friday 4 Dec 2020 13:33

کرک، دہشتگردوں کیخلاف پولیس آپریشن میں اہلکار زخمی، دہشتگرد ہلاک

کرک، دہشتگردوں کیخلاف پولیس آپریشن میں اہلکار زخمی، دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں دہشت گردوں کے ساتھ مسلح مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ہے جبکہ ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرک سٹی پولیس کو انٹیلی جنس اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ ڈھب حکیم خیل میں کچھ دہشت گرد عناصر موجود ہیں جو کسی بھی وقت تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ایس ایچ او سٹی نے نفری کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تو ایک گھر سے پولیس پہ فائرنگ شروع  ہو گئی۔ فائرنگ کےنتیجے میں پولیس کا ایک اہلکار نسیح اللہ گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ پولیس نے زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی کہ دوبارہ پولیس پر فائرنگ ہوئی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی شروع کی، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد حفیظ اللہ و پشم خان سکنہ بورہ خیل شمالی وزیرستان موقع پہ ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دیگر دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف، دستی بم سمیت دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 901572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش