QR CodeQR Code

برطانیہ، کورونا وائرس ویکسین سے متاثرہ فرد کو 1 لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ ملیں گے

4 Dec 2020 14:19

برطانیہ میں مختلف ویکسینز کے استعمال سے ممکنہ نقصان پر ویکسین پے منٹ ڈیمج اسکیم 1979ء میں متعارف کروائی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی ویکسین کے استعمال سے صحت پر شدید مضر اثرات مرتب ہونے کی صورت میں متاثرہ فرد کو 1 لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ دیئے جائیں گے۔ برطانیہ کے محکمۂ صحت اور سماجی تحفظ کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین کو ویکسین پے منٹ ڈیمج اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔اس اسکیم کے تحت برطانیہ میں کورونا ویکسین کے ممکنہ مضر اثرات پر متاثرہ فرد کو رقم ادا کی جائے گی۔ برطانیہ میں مختلف ویکسینز کے استعمال سے ممکنہ نقصان پر ویکسین پے منٹ ڈیمج اسکیم 1979ء میں متعارف کروائی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 901582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901582/برطانیہ-کورونا-وائرس-ویکسین-سے-متاثرہ-فرد-کو-1-لاکھ-20-ہزار-پاو-نڈ-ملیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org