0
Friday 4 Dec 2020 17:56

بلاول بھٹو زرداری کورونا کے خلاف جنگ جیت گئے، دوسرا ٹیسٹ منفی آگیا

بلاول بھٹو زرداری کورونا کے خلاف جنگ جیت گئے، دوسرا ٹیسٹ منفی آگیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا کے خلاف جنگ جیت گئے، دوسرا ٹیسٹ منفی آگیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کورونا علامت ظاہر ہونے پر 26 نومبر کو ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا تھا، کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری نے ستائیس نومبر کو بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ کورونا کے باعث وہ کراچی بلاول ہاوُس میں قرنطینہ میں تھے جبکہ انہوں نے آج دوبارہ ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا۔ امکان ہے کہ صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے بلاوُل بھٹو زرداری بارہ دسمبرکو لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 901613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش