0
Friday 4 Dec 2020 19:58

آئندہ کچھ ہفتوں میں کورونا مخالف ٹیکہ تیار ہوگا، نریندر مودی

آئندہ کچھ ہفتوں میں کورونا مخالف ٹیکہ تیار ہوگا، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کورونا مخالف ویکسین اگلے کچھ ہفتوں میں تیار ہو جائے گی اور اس کے تیار ہونے کے بعد ملک میں ویکسینیشن کا کام شروع ہو جائے گا۔ نریندر مودی نے کہا کہ کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین عوامی صحت کی ترجیحات تسلیم کرکے ریاستوں کے ساتھ غور و خوض کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ مودی نے آج نئی دہلی میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ملک میں کورونا وباء سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے طلب کی گئی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ نریندر مودی نے کہا کہ ماہرین اور سائنس دانوں سے ہونے والی گفتگو کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ ملک میں آئندہ کچھ ہفتوں میں کورونا کی ویکسین تیار ہو جائے گی۔ ویکسین آنے کے بعد ملک میں اس کی ویکسینیشن کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک اور سوال سب کی ذہنوں میں ہے کہ ویکسین کی قیمت کیا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی قیمت کا تعین عوام کی صحت کو اولین ترجیح سمجھتے ہوئے کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 901614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش