0
Friday 4 Dec 2020 19:09

الطاف بخاری اور اسکی جماعت آر ایس ایس اور بھاجپا کے مذموم منصوبوں کا حصہ ہے، عمران نبی

الطاف بخاری اور اسکی جماعت آر ایس ایس اور بھاجپا کے مذموم منصوبوں کا حصہ ہے،  عمران نبی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ ’’اپنی پارٹی‘‘ کے سربراہ سید الطاف بخاری خود کو بی جے پی سے الگ جتلانے کے لئے کتنے ہی جتن کیوں نہ کریں لیکن وہ ہر بار ایسا کر پانے میں ناکام ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا بچہ بچہ اس بات سے باخبر ہے کہ کس طرح سے ناگپور والوں نے جموں و کشمیر میں اپنے آلہ کاروں کو جمع کرکے ’’اپنی پارٹی‘‘ کا قیام عمل میں لایا ہے۔ سید الطاف بخاری کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ موصوف جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا پہلا ایسا سیاست دان ہے جو دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد نریندر مودی اور امت شاہ کی گود میں جاکر بیٹھ گیا اور جموں و کشمیر میں اقتدار حاصل کرنے کے لئے ناگپور سے لیکر نئی دہلی تک دروازے کھٹکھٹائے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف بخاری اور اُس کے ٹولے نے اپنے آقاﺅں کے کہنے پر 5 اگست 2019ء کے فیصلوں کو جواز بخشنے کی بہت کوشش کی لیکن عوام نے ان کے موقف کو یکس مسترد کردیا اور آج الیکشن کے وقت اچانک موصوف کو دفعہ 370 اور 35 اے کی یاد آگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 901627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش