0
Friday 4 Dec 2020 18:35

10 نکاتی پلان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، شبلی فراز

10 نکاتی پلان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ دنیا میں کورونا سے نبردآزما ہونے کیلئے 10 نکاتی پلان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ غریب ممالک کیلئے 500 ارب ڈالر کے فنڈ کا قیام، غریب ممالک کے قرض کی معافی، کرپٹ سیاستدانوں اور مجرموں سے لوٹی دولت کی واپسی کے لئے وزیراعظم کا واشگاف اظہار درحقیقت غریب کی آواز ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ ‏عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ہر کورونا متاثرہ ملک کے لئے مساوی ویکسین کی فراہمی کی بات کررہے ہیں۔ کورونا کی پہلی لہر میں پاکستان کی کامیاب حکمت عملی آج دنیا کے لیے باعث تقلید ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 901628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش