QR CodeQR Code

صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی علامہ خادم حسین رضوی کی قبر پرحاضری، فاتحہ خوانی بھی کی

4 Dec 2020 19:40

جے یو پی (نورانی) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ علامہ خادم حسین رضوی نے نوجوانوں کے قلوب میں عشق مصطفے (ص) کی شمع فروزاں کی اور انہیں عقیدہ ختم نبوت (ص) کا محافظ بنایا، وہ سچے عاشق رسول (ص) تھے ان کے پیروکاروں کو چاہئے کہ وہ ان کے مشن اتحاد اہلسنت اور نظام مصطفے (ص) کے عملی نفاذ اور مقام مصطفے (ص) کے تحفظ کیلئے جدوجہد تیز کردیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل و جے یو پی(نورانی)کے سربراہ و صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی علامہ خادم حسین رضوی کے مزار پر حاضری، علامہ خادم حسین رضوی نے نوجوانوں کے قلوب میں عشق مصطفے (ص) کی شمع فروزاں کی، صاحبزادہ زبیر نے حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ وہ اسلام، شعائر اسلام اور پیغمبر اسلام حضور سرور کائنات (ص) کے خلاف زہر اگلنے والوں کا محاسبہ کریں۔ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے علامہ خادم حسین رضوی کے مزار پر حاضری دی اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ اُنہوں نے علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے مولانا سعد حسین رضوی سے تعزیت کی، مسجد رحمت للعالمین میں علامہ خادم حسین رضوی کی یاد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی نے نوجوانوں کے قلوب میں عشق مصطفے (ص) کی شمع فروزاں کی اور انہیں عقیدہ ختم نبوت (ص) کا محافظ بنایا، وہ سچے عاشق رسول (ص) تھے ان کے پیروکاروں کو چاہئے کہ وہ ان کے مشن اتحاد اہلسنت اور نظام مصطفے (ص) کے عملی نفاذ اور مقام مصطفے (ص) کے تحفظ کیلئے جدوجہد تیز کردیں، پاکستان میں حقیقی اسلامی انقلاب کی جدوجہد کو پروان چڑھانے، ناموس رسالت اور ختم نبوت (ص) کے قوانین کے تحفظ کیلئے ملکر جدوجہد کریں، انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب اس ملک میں نظام مصطفے (ص) کی بہار دیکھیں گے۔

انہوں نے حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ وہ اسلام، شعائر اسلام اور پیغمبر اسلام حضور سرور کائنات (ص) کے خلاف زہر اگلنے والوں کا محاسبہ کریں، توہین رسالت (ص) کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور عظمت مصطفے (ص) کا تحفظ کرنے والے غلامان رسول (ص) کو باعزت رہا کریں، فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کر کے اس کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 901632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901632/صاحبزادہ-ابوالخیر-زبیر-کی-علامہ-خادم-حسین-رضوی-قبر-پرحاضری-فاتحہ-خوانی-بھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org