0
Friday 4 Dec 2020 19:48

جماعت اسلامی کا 25 دسمبر سے مہنگائی، بیروزگاری اور سودی معیشت کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان 

جماعت اسلامی کا 25 دسمبر سے مہنگائی، بیروزگاری اور سودی معیشت کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان 
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی مہنگائی، بے روزگاری اور سودی معیشت کے خلاف جاری تحریک کے دوسرے فیز کا آغاز 25دسمبر کو گوجرانوالہ میں بھرپور عوامی جلسے سے کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی زیرصدارت منصورہ میں مرکزی ذمہ داران کا اجلاس میں کیا گیا۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی نے کرونا وبا کے پیش نظر دو ہفتے کے لیے مہنگائی کے خلاف تحریک کو معطل کیا تھا۔ مرکزی ذمہ داران کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس مہم کے دوسرے فیز کا آغاز گوجرانوالہ سے 25دسمبر کو ہو گا جب کہ 27دسمبر کو کرک اور 31جنوری کو سرگودھا میں جلسے ہوں گے۔ قیصر شریف نے کہا کہ تحریک کے اگلے فیزز میں سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کا رخ کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جماعت اسلامی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنی جدوجہد بھرپور طریقے سے جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 901634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش