QR CodeQR Code

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سعودی عرب کی دعوت پر جدہ پہنچ گئے

8 Aug 2011 01:51

اسلام ٹائمز:دورے کے دوران وزیر اعظم عمرے کی ادائیگی کے علاوہ سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے پر بات چیت ہو گی


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سعودی عرب کی دعوت پر سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں۔ سعودی عرب میں ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کا سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ پرنس مقرن بن عبدالعزیز، پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان اور سنیئر سعودی عہدے داروں نے استقبال کیا۔ دورے کے دوران وزیر اعظم عمرے کی ادائیگی کے علاوہ سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے پر بات چیت ہو گی۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 90164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/90164/وزیر-اعظم-یوسف-رضا-گیلانی-سعودی-عرب-کی-دعوت-پر-جدہ-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org