0
Friday 4 Dec 2020 21:09

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کورونا سے جاں بحق، محکمہ صحت

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کورونا سے جاں بحق، محکمہ صحت
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ کے مزید 419 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ اموات کی تعداد 1399 ہوگئی ہے۔ صوبے میں اب تک 48 ہزار 683 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایک ہی دن میں 671 افراد نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 43 ہزار 839 ہوگئی ہے، جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 3 ہزار 445 ہے۔
خبر کا کوڈ : 901653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش