0
Monday 8 Aug 2011 02:02

زرداری حکومت نے بیڈ گورننس میں پیپلزپارٹی کی پہلی حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، نواز شریف

زرداری حکومت نے بیڈ گورننس میں پیپلزپارٹی کی پہلی حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، نواز شریف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ لیگی آفس سے جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تاریکیوں میں ڈوبتا جا رہا ہے، زرداری حکومت نے بیڈ گورننس میں پیپلزپارٹی کی پہلی حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر دستخط کرتے وقت کسی نے ان تاریکیوں کا تصور بھی نہیں کیا تھا جن سے آج ملک دوچار ہے، انہوں نے کہا کہ اس سال یوم آزادی اس عہد کے ساتھ منایا جائے کہ اپنے بچوں کے ہاتھوں میں محفوظ اور خوشحال پاکستان کا پرچم حوالے کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق اس سال 14اگست کو مسلم لیگ ن اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں شام پانچ بجے جشن آزادی کی تقریبات منعقد کریگی، حضوری باغ لاہور میں ہونے والی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی میاں نوازشریف ہونگے، 13اگست کی شب دس بجے مینار پاکستان پر چراغاں اور ملی نغموں کی تقریب ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 90167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش