QR CodeQR Code

فیصل آباد، سالانہ حمایتِ مظلومینِ جہاں و آزادی القدس کنونشن کا آغاز

5 Dec 2020 00:46

کنونشن کے دوران تنظیمی احتساب، کارکردگی کا جائزہ، تعلیمی رہنمائی کا سیشن اور نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں آئیگا۔ کنونشن میں آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے یونٹس مسئولین، ممبران، محبین اور سابقین موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے سالانہ حمایتِ مظلومینِ جہاں و آزادی القدس کنونشن امام بارگاہ بوستان زہراؑ منعقد ہو رہا ہے۔ تین روزہ کنونشن کا آغاز دعائے کمیل سے ہو چکا ہے۔ آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس ڈویژنل کنونشن کے موقع پر جشنِ ابوطالبؑ کی محفل منعقد ہوئی۔ جشن ابوطالبؑ کی محفل سے معروف منقبت خواں سید میر حسن میر منقبت پڑھی۔ واضح رہے کہ ڈویژنل کنونشن اتوار کو اختتام پذیر ہوگا۔ کنونشن کے دوران تنظیمی احتساب، کارکردگی کا جائزہ، تعلیمی رہنمائی کا سیشن اور نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں آئیگا۔ کنونشن میں آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے یونٹس مسئولین، ممبران، محبین اور سابقین موجود ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 901684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901684/فیصل-آباد-سالانہ-حمایت-مظلومین-جہاں-آزادی-القدس-کنونشن-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org