0
Friday 4 Dec 2020 23:57

لیہ، شادی کی تقریب کیلئے شامیانے لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق

لیہ، شادی کی تقریب کیلئے شامیانے لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ضلع لیہ میں شادی کی تقریب کے دوران شامیانے لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لیہ کے علاقہ فتح پور کے نواحی چکنمبر 294 ٹی ڈی اے میں شامیانے لگاتے ہوئے لوہے کا پول 3 مزدوروں کیلئے موت کا باعث بن گیا، شعیب نامی شخص کے ولیمے کی تیاری کیلئے شامیانے لگائے جا رہے تھے کہ لوہے کا پول بجلی کی 11 کے وی کی مین لائن سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے شامیانے لگانے والے 3 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر 3 مزدور شدید زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسہتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 901689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش