QR CodeQR Code

امامیہ اسکاوٹس کی سالانہ محُسنِِ انسانیت اسکاؤٹ کیمپوری 22 تا 31 دسمبر کوٹ ڈی جی سکھر میں ہوگی

5 Dec 2020 00:32

اسکاوٹ کیمپوری میں دینی، تعلیمی، فکری موضوعات کے علاوہ ابتدائی طبی امداد کی تربیت بھی دی جائیگی۔ ملک کے گوش و کنار سے آنے والے اسکاوٹس کیلئے تفریحی پروگرام بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈںٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے زیراہتمام سالانہ محُسنِِ انسانیت اسکاؤٹ کیمپوری 22 تا 31 دسمبر کوٹ ڈی جی سکھر میں ہوگی۔ واضح رہے کہ امسال اسکاوٹ کیمپوری کراچی میں طوفانی بارشوں کے دوران لوگوں کی جانیں بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے امامیہ اسکاوٹ محسن عباس کی یاد میں ان کے نام سے موسوم کی گئی ہے۔ امامیہ اسکاوٹس کے سالانہ سرمائی پروگرام میں ملک بھر سے اسکاوٹس شرکت کرینگے۔ اسکاوٹ کیمپوری میں دینی، تعلیمی، فکری موضوعات کے علاوہ ابتدائی طبی امداد کی تربیت بھی دی جائیگی۔ ملک کے گوش و کنار سے آنے والے اسکاوٹس کیلئے تفریحی پروگرام بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ملک بھر سے جید علما اور آئی ایس او پاکستان سابقین بھی کیمپوری میں شرکت کرنیوالے اسکاوٹس سے خطاب کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 901690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901690/امامیہ-اسکاوٹس-کی-سالانہ-مح-سن-انسانیت-اسکاو-ٹ-کیمپوری-22-31-دسمبر-کوٹ-ڈی-جی-سکھر-میں-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org