0
Saturday 5 Dec 2020 00:07

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلس شوریٰ کے اراکین کے ناموں کا اعلان

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلس شوریٰ کے اراکین کے ناموں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلس شوریٰ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ سابق ممبران قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، فضل سبحان، مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمان، صاحبزادہ ہارون الرشید، سابق ممبران صوبائی اسمبلی سعید گل، محمد امین، اعزاز الملک افکاری، سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان اور سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی بخت جہان خان ایڈووکیٹ صوبائی شوریٰ کے رکن منتخب ہوگئے۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع کے مطابق خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں جماعت اسلامی کے ارکان نے حق رائے دہی کے ذریعے دو سال 2021-2023ء کے لئے شوریٰ کے ارکان کو منتخب کیا ہے۔ المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کئے گئے بیان میں عبدالواسع نے بتایا کہ پشاور اور ضلع خیبر کے ارکان نے ضلعی امیر عتیق الرحمان، حافظ حشمت خان، بحراللہ خان، مولانا مسیح گل اور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل کو صوبائی شوریٰ کا رکن منتخب کیا۔ اسی طرح نوشہرہ سے مولانا سمیع الرحمان اور عنایت الرحمان، چارسدہ اور مہمند سے ملک محمد سعید خان منتخب ہوئے ہیں۔

مصباح اللہ، محمد سجاد، مردان سے مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمان، غلام رسول، مولانا صفی اللہ، صوابی سے میاں افتخار الدین، ملاکنڈ سے مولانا جمال الدین اور خورشید ربانی، سوات سے محمد امین، حمید الحق، فضل سبحان، بونیر اور شانگلہ سے محمد حلیم باچا، بخت جہان خان ایڈووکیٹ، غلام مصطفیٰ ایڈووکیٹ، دیر لوئر سے اعزاز الملک افکاری، ارشد زمان، مولانا اسد اللہ، سعید گل، مشرف شاہ، ڈاکٹر بشیر احمد اور جہان بادشاہ، دیر اپر سے صاحبزادہ طارق اللہ، حنیف اللہ ایڈووکیٹ، مولانا وحید اللہ، مولانا ضیاء اللہ اور صاحبزادہ فصیح اللہ، لوئر چترال اور اپرچترال سے مولانا محمد جمشید احمد اور مولانا جاوید حسین، ایبٹ آباد اور ہری پور ساجد قریش عباسی، غزن اقبال خان ترین، عبدالرزاق عباسی، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور کوہستان سے ڈاکٹر سید طارق شیرازی، جمیل جہانگیری، غلام اکبر شمس، ڈاکٹر محمد قاسم، باجوڑ سے صاحبزادہ ہارون الرشید، مولانا وحید گل، قاری عبدالمجید، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان کے لئے عبدالصمد خان اور ڈاکٹر احسان اللہ دانش، جبکہ بنوں، کرم اور شمالی وزیرستان ڈاکٹر ناصر خان جماعت اسلامی کی صوبائی شوریٰ کے اراکین منتخب ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 901692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش