0
Saturday 5 Dec 2020 00:37

سیاست بازی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا فقدان کرونا پالیسی کیلئے چیلنج کا سبب بن سکتا ہے، فافن

سیاست بازی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا فقدان کرونا پالیسی کیلئے چیلنج کا سبب بن سکتا ہے، فافن
اسلام ٹائمز۔ انتخابی عمل کا جائزہ لینے والے ادارے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے سیاسی قیادت کو خبردار کر دیا۔ فافن اور ٹرسٹ فارڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاونٹبلیٹی نے کورونا پر پہلی رسپانس مانیٹرنگ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں سیاست بازی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا فقدان پالیسی چیلنج کا سبب بن سکتا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ اگر توجہ نہ دی گئی تو پہلی لہر کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔

فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن تحریک کے نتیجے میں اکتوبر میں وبا کی قانونی نگرانی کم جبکہ سیاسی اقدامات زیادہ کیے گئے، پالیسی اور عملدرآمد کی سطح پر صحت سے متعلق گورننس کے سنگین چیلنجوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ کورونا میں اضافے کی روک تھام کے لیے حکومت کی طرف سے مزید سنجیدہ اور خصوصی اقدامات ناگزیر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فرنٹ لائن پر اس مرض کا مقابلہ کرنے والوں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کی استعدادکار کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 901698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش