QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی کا میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس

5 Dec 2020 00:56

ایس یو سی کے سربراہ کا ایک تعزیتی بیان میں کہنا تھا کہ میر ظفر اللہ جمالی سیاست میں رواداری کی روشن مثال اور ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے، مرحوم کے انتقال سے بلوچستان ایک توانا آواز سے محروم ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر ظفر اللہ جمالی سیاست میں رواداری کی روشن مثال اور ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے، مرحوم کے انتقال سے بلوچستان ایک توانا آواز سے محروم ہوگیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی محب وطن اور عاجزی پسند شخصیت کے مالک تھے۔ مشکل ترین حالات میں مرحوم نے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ملک کی خدمت کی اور مرحوم کی سیاسی و ملکی خدمات یاد رکھی جائینگی۔ علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ میر ظفر اللہ خان جمالی نے ہمیشہ اپنی روایات کو زندہ رکھا اور قول و فعل میں اتفاق کی مثال قائم کی وہ ایک انتہائی شفیق اور وضع دار شخصیت کے حامل تھے۔ علامہ ساجد نقوی نے لواحقین اور پسماندگان کیساتھ دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 901709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901709/علامہ-ساجد-نقوی-کا-میر-ظفراللہ-خان-جمالی-کے-انتقال-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org