اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ (ر) چودھری اعجاز یوسف نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ایک عظیم محسن اور محب وطن سیاستدان سے محروم ہو گیا، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہوگا۔ میر ظفراللہ جمالی نے سیاست میں رواداری کو فروغ دیا جو آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔