0
Saturday 5 Dec 2020 01:48

پنجاب میں عالمی بینک کے تعاون سے گرین بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں عالمی بینک کے تعاون سے گرین بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے عالمی بینک کے تعاون سے گرین بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور اور فیصل آباد میں ابتدائی طور پر 100 بسیں چلائی جائیں گی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں لوکل ٹرانسپورٹ کے مسائل سنگین صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں، چھوٹے شہروں میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کا برا حال ہے، صوبے کی 12 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ صوبے بھر میں انٹر سٹی بس سروس کے لیے نجی کمپنیاں غیر معیاری گاڑیاں استعمال کر رہی ہیں، جس سے نہ صرف فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ٹریفک حادثات بھی بڑھ گئے ہیں۔

لوکل ٹرانسپورٹ کے لیے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی قائم کی گئی ہے، جس میں کنٹریکٹرز نے بھاری سبسڈی کے عوض اپنی بسیں چلائیں لیکن یہ بھی لاہور شہر کی لوکل ٹرانسپورٹ کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہوگئی اور ایل ٹی سی نے تمام روٹس پر سروس بند کر دی۔ اربوں روپے کی لاگت سے بننے والی میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین بھی صوبائی دارالحکومت میں لوکل ٹرانسپورٹ کے حوالے سے شہریوں کو درپیش مشکلات میں خاطر خواہ کمی نہ لاسکی۔
خبر کا کوڈ : 901719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش