0
Saturday 5 Dec 2020 08:39

نواز لیگ لاہور جلسے میں کیا اہم اعلان کرسکتی ہے؟

نواز لیگ لاہور جلسے میں کیا اہم اعلان کرسکتی ہے؟
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، نائب صدور مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مابین ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں کے مابین ہونے والی ملاقات میں پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی 13 دسمبر کو لاہور جلسے میں اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے 3 بڑوں کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پر بھی اتفاق رائے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے شہباز شریف کو پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ شہباز شریف نے مریم نواز کو سیاسی معاملات چلانے سے متعلق مشورے دیئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مریم نواز نے شہباز شریف کی ہدایات سے اہم لیگی ارکان اسمبلی کو آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 13 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کے مینار پاکستان میں ہونے والے جلسہ کی میزبان مسلم لیگ (ن) لاہور ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 901740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش