0
Saturday 5 Dec 2020 09:00

سیاسی جلسوں پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہسپتالوں میں زیرعلاج کورونا مریضوں کو لواحقین سے ویڈیو کال کی سہولت دی جائے
سیاسی جلسوں پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ کورونا سے بچاو کیلئے سیاسی جلسوں پر پابندی اور دیگر حفاظتی اقدامات کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کورونا کی دوسری لہر کے شدید پھیلاوٴ کی وجہ سے ہسپتالوں میں بستر کم پڑنے لگے ہیں، عالمی وائرس سے بچاو کیلئے جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانا وقت کی ضرورت ہے۔ اگر ان اقدامات کو یقینی نہ بنایا گیا تو تشویشناک حد تک ہلاکتوں کا خطرہ ہے۔

درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کرونا سے بچاو کیلئے جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانے کا حکم دے۔ مزید استدعا کی گئی کہ ہسپتالوں میں فارمیسی 24 گھنٹے کھلی رکھنے اور سینیئر پروفیسر کی رات کو کورونا وارڈ میں ڈیوٹی ضروری اور لواحقین کو مریض کی حالت کے بارے میں آگاہی اور ویڈیو کالز کی سہولت یقینی بنائی جائے جبکہ دوسری طرف ہائیکورٹ سے اسی نوعیت کی درخواست رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے مسترد ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 901741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش