QR CodeQR Code

اللہ کے دوستوں کو کوئی خوف ہے نہ غم، سعد رضوی

5 Dec 2020 09:41

لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی زندگی میں اللہ کا دوست دیکھا، وہ خادم حسین رضوی تھا، انہیں کوئی خوف نہیں تھا، بس ایک خوف تھا کہ کہیں قیامت کے دن رسول کی بارگاہ میں شرمندہ نہ ہو جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی نے لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے دوستوں کو کوئی خوف ہے نہ غم، ہم نے اپنی زندگی میں اللہ کا دوست دیکھا، وہ خادم حسین رضوی تھا، انہیں کوئی خوف نہیں تھا، بس ایک خوف تھا کہ کہیں قیامت کے دن رسول کی بارگاہ میں شرمندہ نہ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے والد نے، ہمارے قائد نے، ہمارا سر بھی فخر سے بلند کر دیا اور دین کی سرفرازی کی جدوجہد میں جان دی۔

سعد رضوی نے اپنے والد کی طرز پر اردو اور پنجابی میں خطبہ دیا اور اپنے خطبے کا آغاز بھی اشعار سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا قائد وہ تھا جس نے حرمت رسول (ص) پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خادم رضوی نے پوری زندگی دفاع حرمت رسول (ص) کیلئے وقف کر رکھی تھی اور ان کے جنازے کے اجتماع سے بھی ثابت ہوگیا کہ عاشق رسول کا جنازہ تھا، جو رسول کریم سے وفا کرے، پھر کائنات کی ہر چیز اس عاشق کیلئے بچھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم حسین رضوی کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 901744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901744/اللہ-کے-دوستوں-کو-کوئی-خوف-ہے-نہ-غم-سعد-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org