QR CodeQR Code

ملک میں اس وقت جمہوری مارشل لاء ہے، مصطفیٰ کمال

5 Dec 2020 10:21

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراپ پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کی حکومتیں ہیں، اب تک بلدیاتی الیکشن کا اعلان نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یاد دلا دوں کہ وہ وزیراعظم ہیں، ملک میں اس وقت جمہوری مارشل لاء ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کی حکومتیں ہیں، اب تک بلدیاتی الیکشن کا اعلان نہیں کیا گیا، وزیراعظم ان تین صوبوں میں ہی مقامی حکومتوں کے انتخابات کرا دیں۔ انہوں نے کہ عمران خان کو یاد دلا دوں کہ وہ وزیراعظم ہیں، ملک میں اس وقت جمہوری مارشل لا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے نظام پر شب خون مارا گیا ہے، 18ویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹر بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیراعلیٰ کو مجبور کریں کہ اختیارات آگے تک منتقل کریں، یہاں پر لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے جمہوری آمریت ہے، بلدیاتی نظام سے ہی صوبوں میں ترقی آتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 901745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901745/ملک-میں-اس-وقت-جمہوری-مارشل-لاء-ہے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org