QR CodeQR Code

معذور افراد کو سہولتیں دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، فردوس عاشق

5 Dec 2020 11:55

اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ برسوں پنجاب پر مسلط حکمرانوں نے معیشت، اداروں، سیاسی نظام کو معذور کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ برسوں پنجاب پر مسلط حکمرانوں نے معیشت، اداروں، سیاسی نظام کو معذور کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بات کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معذور افراد کو سہولتیں دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، حکومت معذور افراد کے لیے مختص 3 فیصد کوٹے پر عمل درآمد یقینی بنا رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پنجاب میں 580 ڈیلی ویج ملازمین کی مستقلی کا آغاز بھی ہو چکا ہے، خصوصی بچوں کے لیے اسپیشل ایجوکیشن پالیسی متعارف کرائی جا چکی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 نئے اسپیشل ایجوکیشن سینٹرز اور 2 ڈگری کالجز اسی سلسلے کی کڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 901770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901770/معذور-افراد-کو-سہولتیں-دینا-حکومت-کی-ترجیحات-میں-شامل-ہے-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org