0
Saturday 5 Dec 2020 12:14

ایبٹ آباد میں 1 دن میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کیسز ریکارڈ

ایبٹ آباد میں 1 دن میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کیسز ریکارڈ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کا تناسب 7 اعشاریہ 59 فیصد رہا ہے جبکہ سب سے زیادہ کورونا کیسز ایبٹ آباد میں ریکارڈ کیے گئے۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب ایبٹ آباد میں 17 اعشاریہ 57 فیصد دیکھا گیا، راولپنڈی میں 15اعشاریہ 26 فیصد، کراچی میں 14 اعشاریہ 31 فیصد، حیدر آباد میں 12 اعشاریہ 13 فیصد رہا۔ آزاد جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کا تناسب 11 اعشاریہ 24 فیصد، سندھ میں 10 اعشاریہ 74فیصد، بلوچستان میں 10 اعشاریہ 46 فیصد، خیبر پختون خوا میں 9 اعشاریہ 68، پنجاب 4 اعشاریہ 15 فیصد، اسلام آباد میں 5 اعشاریہ 27 فیصد اور گلگت بلتستان میں 3 اعشاریہ 92 فیصد رہا ہے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان بھر میں 2 ہزار 441 کورونا وائرس کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اس وباء کے تشویشناک مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، جبکہ 309 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 115 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 57 لاکھ 13 ہزار 341 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 119 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 44 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 224 مریض اس بیماری سے شفایاب ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 901778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش