0
Saturday 5 Dec 2020 12:20

5 پولیس اہلکاروں کے قتل پر ٹی ٹی پی کے 12 افراد کو سزا

5 پولیس اہلکاروں کے قتل پر ٹی ٹی پی کے 12 افراد کو سزا
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کے قتل سے متعلق کیس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 12 کارکنان کو 25 سال قید کی سزا سنا دی۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج غلام مصطفیٰ اے میمن نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کے قتل سے متعلق کیس میں سزا سنائی۔ جج نے کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 افراد کو 25 سال قید کی سزا سنائی اور ہر فرد کو 2 لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کا حکم بھی دیا جبکہ ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں مزید 2 سال قید ہو گی۔ ان افراد کے خلاف 4 اپریل 2004ء کو تھانہ گلستان جوہر میں جرم نمبر 2004/44 کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم سکیورٹی خدشات کے باعث ٹرائل حیدرآباد سینٹر جیل کے اندر کیا گیا، مزید یہ کہ یہ سزا یافتہ افراد 2004ء میں کراچی کور کمانڈر حملہ کیس میں بھی ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ عدالت کی جانب سے جن ملزمان کو سزا سنائی گئی ان میں عطا الرحمٰن عرف طاہر عمر، شہزاد باجوہ عرف عمر، محمد شعیب صدیقی عرف عثمان، دانش امام عرف شامی، عزیز احمد عبداللہ عرف کاشف، خرم شہزاد، خرم سیف اللہ، یعقوب سعید، نجیب اللہ عرف عاطف، شہزاد مختار عرف طلحہٰ، قاسم عرف حمزہ، راؤ ڈاکل عرف حارث اور سید عدنان شاہ شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 901780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش