0
Saturday 5 Dec 2020 12:43

رجسٹریشن نہ کروانے والی این جی اوز کیخلاف کارروائی میں قانون رکاوٹ بن گیا

رجسٹریشن نہ کروانے والی این جی اوز کیخلاف کارروائی میں قانون رکاوٹ بن گیا
اسلام ٹائمز۔ چیرٹی کمیشن ایکٹ کی جلد بازی میں تیاری مشکلات پیدا کر گئی، ایکٹ کے تحت رجسٹریشن نہ کروانے والی این جی اوز کیخلاف کارروائی کیلئے محکمہ داخلہ اور سوشل ویلفیئر میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خاتمے اور این جی اوز کی مانیٹرنگ کیلئے چیرٹی کمیشن ایکٹ بنایا گیا ہے۔ تمام این جی اوز کو اس ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے، لیکن ایکٹ کی جلد بازی میں تیاری نے متعلقہ محکموں کیلئے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
 
ذرائع کے مطابق متعدد این جی اوز کمیشن ایکٹ کے تحت رجسٹریشن نہیں کروا رہیں، جس پر محکمہ داخلہ کی جانب سے سوشل ویلفیئرکو مذکورہ این جی اوز کیخلاف کارروائی کا کہا گیا، لیکن سوشل ویلفیئر نے ایکٹ میں ایسی کوئی شق نہ ہونے کی توجیح پیش کردی ہے۔ سوشل ویلفیئر کا موقف ہے کہ چیرٹی کمیشن ایکٹ میں رجسٹرڈ نہ ہونیوالی این جی اوز کو ڈی رجسٹرڈ کرنے یا قانونی کارروائی کرنے کی شق ہی موجود نہیں، بغیر کسی قانونی بنیاد کے این جی اوز کیخلاف کارروائی ممکن نہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 901786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش