QR CodeQR Code

کراچی میں مرغی اور انڈوں کی بغیر اوپن آکشن خرید و فروخت پر پابندی کا فیصلہ

5 Dec 2020 14:08

نوٹیفکیشن کے مطابق بغیر اوپن آکشن خرید و فروخت پر پابندی ہوگی، جبکہ ہول سیل اوپن آکشن صرف نیو سبزی منڈی میں ہو سکے گا۔ ڈیلر، خریدار یا کوئی بھی شخص مارکیٹ کمیٹی کے قواعد پر عمل کرنے کا پابند ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مرغی اور انڈوں کی قيمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اوپن آکشن کا نظام نافذ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہر میں مرغی اور انڈوں کی قيمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اوپن آکشن کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جو کہ 10 دسمبر سے نافذ ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں انڈوں اور مرغی کے گوشت کی ہول سیل خرید و فروخت کا طریقہ کار مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بغیر اوپن آکشن خرید و فروخت پر پابندی ہوگی، جبکہ ہول سیل اوپن آکشن صرف نیو سبزی منڈی میں ہو سکے گا۔ ڈیلر، خریدار یا کوئی بھی شخص مارکیٹ کمیٹی کے قواعد پر عمل کرنے کا پابند ہوگا۔ اس طرح انڈوں اور مرغی کی قیمتوں کو شفاف طریقہ سے مقرر کرنے میں مدد ملے گی۔ اوپن آکشن نظام کے تحت مرغی اور انڈوں کی خرید و فروخت کو مارکیٹ کمیٹی کے قواعد اور طریقہ کار سے مشرو ط کیا جائے گا۔ شہر میں اس وقت مرغی کا گوشت 350 سے 400 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 180 روپے ہے۔


خبر کا کوڈ: 901795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901795/کراچی-میں-مرغی-اور-انڈوں-کی-بغیر-اوپن-آکشن-خرید-فروخت-پر-پابندی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org