QR CodeQR Code

ڈاکٹر فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ "ریاستی دہشتگردی" کا واضح نمونہ ہے، روسی سینیٹر

4 Dec 2020 21:27

روسی رکن پارلیمنٹ اور پارلیمانی کمیٹی برائے امورِ خارجہ کے سربراہ کونسٹانٹین کوساچوف نے اپنی ایک تقریر کے دوران ایران کے ممتاز جوہری سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کو ریاستی دہشتگردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اس سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے مکمل تحقیقات کروانا چاہئیں۔


اسلام ٹائمز۔ روسی رکن پارلیمنٹ اور پارلیمانی کمیٹی برائے امورِ خارجہ کے سربراہ کونسٹانٹین کوساچوف (Konstantin Kosachev) نے اپنی ایک تقریر کے دوران ایران کے ممتاز جوہری سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کو ریاستی دہشتگردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی "ریا نووسٹی" (RIA Novosti) کے مطابق کونسٹاٹین کوساچوف نے اپنی تقریر میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ہاتھوں کے ملوث ہونے کے واضح شواہد کی بناء پر اسلامی جمہوریہ ایران کو اس سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے مکمل تحقیقات کروانا چاہئیں۔ قبل ازیں روسی سینیٹر کی جانب سے روس میں ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران اس دہشتگردانہ کارروائی میں ہونے والے عظیم نقصان پر ایرانی سپریم لیڈر، قوم اور شہید کے خاندان کو تعزیت پیش کی گئی تھی جبکہ اس حوالے سے روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی کا کہنا تھا کہ تہران بہت اچھے طریقے سے جانتا ہے کہ ایرانی سائنسدان کے قتل کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے جبکہ تاحال حاصل ہونے والے متعدد بلاواسطہ و بالواسطہ شواہد، اس دہشتگردانہ اقدام میں غاصب صیہونی رژیم کے ملوث ہونے کا پتہ دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 901801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901801/ڈاکٹر-فخری-زادہ-کی-ٹارگٹ-کلنگ-ریاستی-دہشتگردی-کا-واضح-نمونہ-ہے-روسی-سینیٹر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org