QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پیش

5 Dec 2020 14:27

مستقل مندوب سفیر منیراکرم نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی جناب ولادیمیر ورونکوف سے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں انہوں نے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے بارے میں ڈوزیئر پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل کو بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کردیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی جناب ولادیمیر ورونکوف سے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں انہوں نے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے بارے میں ڈوزیئر پیش کیا۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی جناب ولادیمیر ورونکوف نے وعدہ کیا کہ وہ ڈوزیئر کا مطالعہ کریں گے۔

ولادیمیر ورونکوف نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کو کشیدگی کم کر کے مذاکرات، اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسائل کے حل تلاش کرنے چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 901803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901803/اقوام-متحدہ-کے-انڈر-سیکرٹری-جنرل-کو-پاکستان-میں-بھارتی-دہشتگردی-ثبوت-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org