0
Saturday 5 Dec 2020 15:01

4G انٹرنیٹ پر پابندی سے حفاظتی صورتحال بہتر نہیں ہوئی ہے، عمر عبداللہ

4G انٹرنیٹ پر پابندی سے حفاظتی صورتحال بہتر نہیں ہوئی ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے تیز رفتار انٹرنیٹ پر مسلسل بندش پر قابض حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ کی معطلی پر بھارتی حکومت سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دے رہی ہے لیکن تیز رفتار انٹرنیٹ پر بندش کے باوجود بھی کیا جموں کشمیر میں حفاظتی انتظامات میں کوئی خاص فرق پڑا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا گزشتہ ایک سال سے یہاں پر کوئی تشدد آمیز واقع پیش نہیں آیا۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر 4 جی انٹرنیٹ پر مسلسل پابندی کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اب ایک سال سے زیادہ عرصے سے جموں کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ بند ہے جس کے لئے حکومت سکیورٹی کا حوالہ دے رہی لیکن کیا گزشتہ ایک برس سے جموں کشمیر میں کوئی تشدد آمیز واقع پیش نہیں آیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایک سال سے حفاظتی صورتحال میں کوئی خاص فرق نہیں پڑا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت کا یہ موقف اگر صحیح ہوتا، تو یہاں پر کوئی واقع پیش نہیں آتا لیکن بلا وجہ تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولیت سے لوگوں کو محروم رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تیز رفتار انٹرنیٹ پر پابندی سے یہاں کے لوگوں کو خاص کر طلبہ کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کووڈ 19 کے نتیجے میں آن لائن کلاس لیتے ہیں، سب سے زیادہ پریشانی ان ہی طلبہ کو ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 901805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش