QR CodeQR Code

کسانوں کے احتجاج نے بھارتی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے، محبوبہ مفتی

5 Dec 2020 15:07

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ بی جے پی عوام کے طاقت سے مرعوب ہے اور یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کسانوں کے احتجاجوں نے بھارتی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کی طاقت سے خوفزدہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کسانوں کے احتجاجوں نے بھارتی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام کی طاقت سے مرعوب ہے اور یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ پُرامن اختلاف رائے پر پابندی لگانا ان کے تمام محاذوں پر ناکام ہونے اور گھبراہٹ کا ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ دہلی کی سرحد پر کسانوں کی طرف سے تین زراعتی اصلاحات کے قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ بھارتی حکومت اور کسان لیڈروں کے درمیان جمعرات کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کے بعد کسان تنظیموں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے تینوں زرعی اصلاحات کے قوانین میں ترمیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 901808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901808/کسانوں-کے-احتجاج-نے-بھارتی-حکومت-کو-گھٹنے-ٹیکنے-پر-مجبور-کر-دیا-ہے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org