0
Saturday 5 Dec 2020 15:42

وزیراعظم کا بلین ٹری منصوبے کی تمام تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کرنیکا فیصلہ

وزیراعظم کا بلین ٹری منصوبے کی تمام تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے بلین ٹری منصوبے کی مکمل تفصیلات عدالت کو دینے کی ہدایت دے دی۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعظم اور معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے درمیان مشاورت کی گئی جس کے بعد وزیراعظم نے منصوبے کی تمام تفصیلات عدالت کو دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم اور معاون خصوصی کی ملاقات میں بلین ٹری منصوبے کی ڈرون ویڈیوز اور مستند تصاویر کا ریکارڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے عدالتی احکامات پر تمام صوبوں سے ڈیٹا طلب کرلیا اور سیٹلائیٹ امیجز کے لیے سپارکو سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے سپارکو سے بلین ٹری  منصوبے کی سیٹلائیٹ امیجز فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ 

دوسری جانب وزارت موسمیاتی تبدیلی نے صوبوں سے درختوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے اور اس سلسلے میں صوبائی سیکرٹریز محکمہِ جنگلات و چیف سیکرٹریز کو بھی خطوط لکھ دیئے گئے ہیں جس میں محمکہ جنگلات سے 2019ء تا جون 2020ء درختوں کا ڈیٹا مانگا گیا ہے جبکہ تمام صوبوں سے درختوں کی تصاویر بھی مانگی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق 10 بلین ٹری سونامی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان خان کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں، وزارت کی 10 رکنی کمیٹی سپریم کورٹ کو جواب جمع کرائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو سپریم کورٹ کے نوٹس کو سنجیدگی سے لینےکی ہدایت کی ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے بلین ٹری سونامی منصوبے کا نوٹس لیا تھا اور منصوبے کی تمام تفصیلات طلب کی تھیں۔
 
خبر کا کوڈ : 901829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش