0
Saturday 5 Dec 2020 15:58

حکمرانوں کو کورونا وائرس کی آڑ میں بھاگنے نہیں دیں گے، حافظ حمداللہ

حکمرانوں کو کورونا وائرس کی آڑ میں بھاگنے نہیں دیں گے، حافظ حمداللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو کورونا وائرس کی آڑ میں بھاگنے نہیں دیں گے، ان کا کڑا احتساب کریں گے، پی ڈی ایم کی طاقت سے حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے رفاہی ادارے الخیر ٹرسٹ کے مرکزی سیکریٹریٹ سائٹ ایریا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف طبل جنگ بج چکا ہے، اب اسے کوئی طاقت عوامی سیلاب سے نہیں بچا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں ملک کی تمام چھوٹی بڑی پارٹیاں پی ڈی ایم کی شکل میں متحد اور ناجائز حکمرانوں کے خلاف یک آواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ریکارڈ توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، اب پوری قوم کی نظریں پی ڈی ایم اور اس کے قائد مولانا فضل الرحمٰن پر ہیں جو حقیقی معنوں میں قوم کو موجودہ سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلا سکتے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ نام نہاد حکمرانوں کا بے رحم احتساب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 901832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش