QR CodeQR Code

حکومت علامتی طور پر وزیروں اور مشیروں کی تعداد میں کمی کرے، اسداللہ بھٹو

5 Dec 2020 16:06

سندھ کے شہر جھڈو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء معاشی بدحالی کا خود اعتراف کررہے ہیں، حکومت مختلف اشیاء پر عائد ٹیکسوں میں کمی کرکے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسداللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو جلسوں سے روکنا غیر دستوری، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جمہوری روایات کی پامالی ہے، اپوزیشن بھی کورونا کیسز میں تیزی سے ہونے والے اضافے کو پیش نظر رکھے، کورونا کے معاملے پر پی ٹی آئی کی وفاقی و صوبائی حکومتیں اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنی سیاست چمکانے کے چکر میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کے شہر جھڈو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اسداللہ بھٹو نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی بدحالی اس وقت عوام کے انتہائی اہم مسائل ہیں، وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء معاشی بدحالی کا خود اعتراف کررہے ہیں، حکومت مختلف اشیاء پر عائد ٹیکسوں میں کمی کرکے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت علامتی طور پر وزیروں اور مشیروں کی تعداد میں کمی کرے اور حکومتی اخراجات کو کم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 901833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901833/حکومت-علامتی-طور-پر-وزیروں-اور-مشیروں-کی-تعداد-میں-کمی-کرے-اسداللہ-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org