0
Saturday 5 Dec 2020 16:11

13 دسمبر کو لاہور میں بڑا اور فقید المثال جلسہ ہو گا، مولانا عبدالغفور حیدری

13 دسمبر کو لاہور میں بڑا اور فقید المثال جلسہ ہو گا، مولانا عبدالغفور حیدری
اسلام تائمز۔ حکومت کا رویہ ایسا ہی رہا تو ہم بھی جواب دیں گے، عبدالغفور حیدری جمعیت علماء اسلام کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت منتخب نہیں سلیکٹڈ ہے، یہ حکومت نالائق اور نااہل ہے۔ اپنے ایک بیان میں عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ لوگوں کو 50 لاکھ گھر دینے کی بجائے چھین لیے۔ 2 سال میں حکومت نے کوئی کام نہیں کیا، ملتان جلسے میں حکومت کا رویہ قابل برداشت نہیں تھا، حکومت فسادات اور تصادم کی طرف جا رہی ہے، ہمارے جلسے ہوئے اور کسی کا کوئی نقصان نہیں ہوا، اگر حکومت کا رویہ ایسا ہی رہا تو ہم بھی جواب دیں گے، لاہور کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں مختلف آمرییتوں کو چیلنج کیا ملتان میں جلسے سے قبل لوگوں کی گرفتاریاں ہوئیں، ایک طرف کہتے ہیں جمہوریت ہے، دوسری جانب رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تاجر، مزدور، ٹیچرز، ڈاکٹرز، وکلا اور لیڈی ہیلتھ ورکرز سب احتجاج کر رہے ہیں، 13 دسمبر کو لاہور میں بڑا اور فقید المثال جلسہ ہو گا، لاہور کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہو گا۔ حکومت کو اپنی ناکامی تسلیم کرنی چاہیئے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم  نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر حکمت عملی طے کر لی، مینار پاکستان کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹیکسالی چوک میں جلسہ کرنے پر غور کیا گیا ہے، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر روکا گیا یا راستے بند کیے تو جلسہ ٹیکسالی چوک میں کریں گے۔ ٹیکسالی چوک میں کارکنان ہر طرف سے باآسانی پہنچ سکیں گے، مینار پاکستان جلسے کیلئے پہلی ترجیح ہے، ٹیکسالی چوک دوسرا آپشن ہے۔
خبر کا کوڈ : 901834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش