1
0
Saturday 5 Dec 2020 18:33
آخری شیعہ مسنگ پرسن کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے ایک مرتبہ پھر احتجاجی تحریک شروع کرینگے، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے ایک مرتبہ پھر احتجاجی تحریک شروع کرینگے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے ملاقات وحدت ہاؤس سولجر بازار کراچی میں ہوئی، جس میں اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ سید باقر عباس زیدی، علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور جعفری سمیت جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے اراکین بھی موجود تھے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز اور ایم ڈبلیو ایم مشترکہ طور پر تمام شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے نئے جوش و جذبے کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سے بھی اس حوالے سے تازہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، ہم آخری شیعہ مسنگ پرسن کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 901844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Romania
قبلہ و کعبہ اور ان کے ڈپٹیز پھر پھر کراچی میں شیعہ مسنگ پرسنز کی تحریک کو کندھا دیتے ہیں، وہاں کوئی خاص منفعت ہے کیا؟ خدا ہر مظلوم کو ظالم سے رہائی دے۔ لیکن پنجاب، بلوچستان، ڈیرہ اسماعیل خان، جی بی ہر جگہ پر مسنگ پرسنز ہیں، ان کا کون پوچھے گا؟ ہاں خدا کرے ان کی بات کرنے سے بھی کوئی مفاد نکلتا ہو، تاکہ ان غریبوں کو بھی کوئی پوچھے۔
ہماری پیشکش