0
Saturday 5 Dec 2020 19:32

قصور، 5 بچوں کو نہر میں پھینکے والا باپ گرفتار

قصور، 5 بچوں کو نہر میں پھینکے والا باپ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ قصور میں غربت جیت گئی، معصوم زندگیاں ہار گئیں، غربت سے تنگ بیروزگار باپ نے اپنے پانچ بچوں کو نہر میں پھینک دیا، ریسکیو نے 3 کمسن لڑکیوں اور دو لڑکوں کی لاشیں نکال لیں، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق غربت، بھوک اور افلاس نے مزید پانچ جانیں نگل لیں، قصور میں بیروزگاری سے متاثر شخص نے اپنے ہی بچوں کی جان لے لی۔ محمد ابراہیم ایک ہفتے سے بیروزگار تھا، بیوی بھی ناراض ہو کر میکے چلی گئی۔ شہری اپنے پانچ بچوں کو لیکر بی ایس لنک نہر پہنچ گیا، پہلے زاروقطار رویا، پھر تین بیٹیوں اور دو بیٹوں کو نہر میں پھینک دیا،

راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو آئی اور بچوں کی لاشیں نکال لیں، مرنے والوں میں ایک سال کا محمد احمد، تین سالہ تاشہ، چار سال کی فائزہ، پانچ سالہ زین اور7 سال کی معصوم نادیہ شامل ہے۔ پولیس کے مطابق بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ اٹاری ورک کا رہائشی ہے۔ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی چونیاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ دوسری طرف افسوس ناک واقعے پر علاقے کی فضا بھی سوگوار ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 901866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش