0
Saturday 5 Dec 2020 20:05

سیالکوٹی تاجروں کی اپنی مدد آپ کی بہترین مثال، نجی ائیرلائن کا پہلا طیارہ پہنچ گیا

سیالکوٹی تاجروں کی اپنی مدد آپ کی بہترین مثال، نجی ائیرلائن کا پہلا طیارہ پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ سیالکوٹ کے تاجروں نے طویل محنت کے بعد بڑی کاميابی حاصل کرتے ہوئے اپنے شہر کیلئے ایئر پورٹ بنانے کے بعد نجی ایئر لائن کا پہلا طیارہ بھی منگوا لیا۔ امریکا سے منگوایا ہوا طيارہ سيالکوٹ پہنچ گيا ہے۔ سیالکوٹ کے تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت 5 سال کی کاوشوں کے بعد اپنے شہر کو یہ سہولیات فراہم کیں۔ اپنی برآمدات کو بڑھانے کیلئے تاجروں نے ایئرپورٹ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا اور اس مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے 365 صنعتکاروں نے ساڑھے 3 ارب روپے اکٹھے کیے تھے۔

اس حوالے سے بنائی گئی ایئر لائن گو وقت پر شروع نہ ہو سکی تھی جس پر معاملہ جرمانہ عائد ہونے تک بھی پہنچا تاہم حکومت نے یہ جرمانہ معاف کر دیا۔ ایئر لائن چلانے کیلئے 3 طيارے خريدے جا چکے ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان 9 دسمبر کو کریں گے۔ ابتداء میں ایئر لائن ڈومیسٹک فلائٹس چلائے گی اور اس کی 16 پروازیں 5 بڑے شہروں میں چلیں گی جبکہ انٹرنيشنل فلائٹس کا آغاز 2 برس میں متوقع ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 901868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش