0
Saturday 5 Dec 2020 20:48

بدعنوانی کی سزا نوکری ختم ہونا چاہیے، ثروت اعجاز قادری

بدعنوانی کی سزا نوکری ختم ہونا چاہیے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں سے بدعنوانی کو ختم کرنے کیلئے بدعنوانی کی سزا نوکری ختم ہونا چاہیے، ملک کو بدعنوانی سے پاک کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، حکومت عملی اقدامات و قانون سازی کرکے عوام کو کرپشن سے نجات دلائے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہے، لگتا حکمران طبقہ خواب غفلت میں رہ کر معاشی پالیسیاں بنانا رہا ہے، حقائق کو مدنظر رکھ کر جمہوری پالیسیوں سے غریب کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے حامی ہیں، ملک کی دولت لوٹنے والوں کے خلاف بے رحمانہ اور بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے، خود احتسابی کا عمل انسان کو برے فعل سے روکتا ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بجلی و گیس کے ناجائز بلوں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، بجلی اور گیس کے محکموں میں بدعنوانی عروج پر ہے، بجلی و گیس کے زائد بل وصول کرنا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کو روکے بغیر مہنگائی کے جن کو قابو اور عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا، پڑوس ممالک کی طرز پر کرپشن کے خاتمے کیلئے قانون سازی اور اس پر عمل ہو جائے، تو کرپشن کا دروازہ بند ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرے، دعوؤں اور طفل تسلیوں سے کام نہیں ہوتے، بلکہ مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 901869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش