0
Monday 8 Aug 2011 04:41

نوجوان کی ہلاکت کے بعد لندن میں ہنگامے پھوٹ پڑے، 26 پولیس اہلکار زخمی

نوجوان کی ہلاکت کے بعد لندن میں ہنگامے پھوٹ پڑے، 26 پولیس اہلکار زخمی
لندن:اسلام ٹائمز۔ پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد لندن میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ چار اگست کو پولیس نے مبینہ طور پر ٹیکسی میں سوار نوجوان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیلئے دو سو افراد لندن کے ضلع ٹوٹن ہیم میں جمع ہوگئے۔ احتجاج نے جلد ہی ہنگامے کی صورت اختیار کر لی۔ مشتعل افراد نے پولیس پر بوتلیں پھینکیں اور دیگر اشیاء سے حملہ کر دیا۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ جس سے آٹھ اہلکار زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے مشتعل ہوکر پولیس کی دو گاڑیاں، ڈبل ڈیکر اور ایک عمارت کو آگ لگا دی۔ میڈیا کے مطابق مشتعل افراد نے دکانیں بھی لْوٹیں، پولیس کمیشن واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں فسادات پر قابو پا لیا گیا، مظاہرین سے جھڑپوں میں زخمی اہلکاروں کی تعداد چھبیس ہو گئی، پولیس نے بیالیس مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد ابھرنے والے مظاہروں، توڑ پھوڑ کے واقعات پر تو قابو پالیا گیا ہے۔ تاہم لندن کے شمالی علاقے نوٹنہم میں دکانوں، مارکیٹوں اور عمارتوں میں لگی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ تاہم فائر بریگیڈ کا عملہ مسلسل آگ بھجانے میں مصروف ہے۔ گزشتہ روز لندن کے شمالی علاقے نوٹنہم میں مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب پولیس نے ایک ٹیکسی کو روکا۔ ٹیکسی میں سوار افراد سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران نوجوان ہلاک ہو گیا۔ برطانوی پولیس نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 90188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش