QR CodeQR Code

خانم تصدق زہراء ایم ڈبلیو ایم خواتین ونگ ملتان کی ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب 

5 Dec 2020 22:16

ملتان میں منعقدہ ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں اتفاق رائے سے جامعہ خدیجۃ الکبریٰ کی پرنسپل خانم تصدق زہراء قاضی کو ایم ڈبلیو ایم ملتان (شعبہ خواتین) کی ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا، نومنتخب سیکرٹری جنرل سے فرحانہ گلزیب نے حلف لیا۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان (شعبہ خواتین) کا اجلاس جامعہ خدیجۃ الکبریٰ (س) ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی مرکزی رہنماء فرحانہ گلزیب اور گلشن زیدی نے شرکت کی، قبل ازیں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنمائوں نے ضلع بھر کا تنظیمی دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں خواتین سے ملاقات کی۔ ملتان میں منعقدہ ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں اتفاق رائے سے جامعہ خدیجۃ الکبریٰ کی پرنسپل خانم تصدق زہراء قاضی کو ایم ڈبلیو ایم ملتان (شعبہ خواتین) کی ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل سے فرحانہ گلزیب نے حلف لیا، فرحانہ گلزیب نے اجلاس میں تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور ایک مضبوط تنظیمی اسٹرکچر کی تشکیل کے لیے اراکین کابینہ کی راہنمائی کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے نومنتخب کابینہ کو کتب ہدیہ کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 901887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901887/خانم-تصدق-زہراء-ایم-ڈبلیو-خواتین-ونگ-ملتان-کی-ضلعی-سیکرٹری-جنرل-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org