0
Saturday 5 Dec 2020 22:29

آئی ایس او ڈی آئی خان کا ڈویژنل کنونشن اختتام پذیر، ابوذر علی نئے صدر منتخب

آئی ایس او ڈی آئی خان کا ڈویژنل کنونشن اختتام پذیر، ابوذر علی نئے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کا 45واں ڈویژنل کنونشن دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کا یہ ’’حمایت مظلومین جہاں و آزادی قدس ڈویژنل کنونشن‘‘ چاہ ججاں والا کچی کاٹھگڑھ میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں تنظیم کے سابقہ ڈویژنل عہدیدران سمیت موجودہ عہدیدران و اراکین نے شرکت کی جبکہ مولانا ترس علی، مولانا مرتجز عباس بلوچ نے کنونشن میں خصوصی شرکت کی۔ بعد ازاں ڈویژنل اراکین نے متفقہ طور پر ابوذر علی کو نیا ڈویژنل صدر منتخب کیا۔ جن سے سابق ڈویژنل صدر علی مہدی ایڈووکیٹ نے حلف لیا۔ آئی ایس او ڈی آئی خان کے ڈویژنل کنونشن میں مرکز کی طرف سے کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا، جس پر شرکاء نے تعجب کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 901888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش