0
Monday 8 Aug 2011 04:51

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری، مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری، مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا
سرینگر:اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائیوں کے دوران مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ عوام کی آواز کو بندوق سے خاموش کرنا چاہتی ہے۔ پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ ہندواڑہ کے علاقے راجوار میں بھی بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہو گیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چئیرمین میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ قابض انتظامیہ بندوق اور لاٹھی سے عوام کی آواز دبانا چاہتی ہے۔ بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری نظر بندوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیرانسانی سلوک کا نوٹس لیکر انکی رہائی میں مدد دے۔ بھارتی حکومت نے میر واعظ عمرفاروق، سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ اور دیگر کشمیری رہنماوں کو کئی روز سے گھروں پر نظر بند کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 90189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش