QR CodeQR Code

اسلامیہ کالج پشاور میں تنظیموں کے مابین تصادم، 6 طلباء کالج سے خارج

5 Dec 2020 23:35

انتظامیہ کی مطابق دونوں تنظیموں سے تعلق رکھنے والے لڑکوں کے مابین کینٹین میں تصادم ہوا تھا، جس میں طالب علموں نے دونوں طرف سے ڈنڈوں اور بوتلوں کا استعمال کرنے کیساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی تھی۔ جسکے بعد پولیس نے 10 طلباء کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا تھا جبکہ ڈسپلن کمیٹی کے اجلاس میں ان طلباء کو خارج کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامیہ کالج پشاور میں طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے خلاف انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 6 طالب علموں کو کالج سے خارج کر دیا ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ نے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔ خارج ہونے والے طلباء میں جابر خان، فرحان، افتحار، عثمان عالم، اسامہ عادل، ارباب وقاص او نعمان شیر شامل ہیں۔ خارج ہونے والے 4 طلباء کا تعلق خلیل آرگنائزیشن اور ایک کا تعلق پختنون ایس ایف کے ساتھ ہے۔

انتظامیہ کی مطابق دونوں تنظیموں سے تعلق رکھنے والے لڑکوں کے مابین کینٹین میں تصادم ہوا تھا، جس میں طالب علموں نے دونوں طرف ڈنڈوں اور بوتلوں کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے 10 طلباء کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا تھا جبکہ ڈسپلن کمیٹی کے اجلاس میں ان طلباء کو خارج کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فیصلے کے خلاف ایک تنظیم نے بدھ کے روز سے یونیورسٹی روڈ پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 901899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901899/اسلامیہ-کالج-پشاور-میں-تنظیموں-کے-مابین-تصادم-6-طلباء-سے-خارج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org