0
Saturday 5 Dec 2020 23:49

کرسی چھوڑ سکتا ہوں لیکن کرپشن معاف نہیں کرونگا، عمران خان

کرسی چھوڑ سکتا ہوں لیکن کرپشن معاف نہیں کرونگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرسی چھوڑ سکتا ہوں لیکن کرپشن معاف نہیں کروں گا، اپوزیشن کو لاہور جلسے کی اجازت نہیں دیں گے، لیکن جلسے کی راہ میں کوئی رکاوٹ بھی نہیں ڈالیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یکساں تعلیمی نصاب ہمیں 70 سال پہلے طے کر لینا چاہیئے تھا، شفقت محمود نے کور سلیبس کے لیے بہت محنت کی ہے اور سب کے لیے ایک کور سلیبس لایا جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا، این آر او اگر انتہائی مجبوری میں کسی دینا پڑا چند لاکھ روپے والے کمزور ملزمان کو دیا جائے، ایسے مجرموں کو نہیں جو اربوں روپے لوٹ کر لے گئے، کرسی چھوڑنا پڑی چھوڑ دوں گا لیکن کرپشن ہرگز معاف نہیں کروں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، لیکن جلسے کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ بھی نہیں ڈالیں گے، تاہم قانون کی خلاف ورزی پر جلسے کے منتظمین کے خلاف مقدمات ضرور درج ہوں گے، کیونکہ لاہور میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کورونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر ہم نے اپنے جلسے بھی منسوخ کر دیئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں ںے منشیات کے استعمال سے پاپ اسٹارز تک کے گھر ٹوٹتے ہوئے اور انہیں خودکشیاں کرتے دیکھا ہے، میں راستہ تلاش کرتے کرتے صوفی ازم کی طرف آگیا، پچھلے 40 سال میں مغرب کا فیملی سسٹم ٹوٹ چکا ہے، مغرب کی جتنی غلط چیزیں اپناتے رہیں، معاملات خراب ہوتے رہیں گے، پاپ اسٹارز نے ڈرگ کے استعمال کو فیشن بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے رول ماڈل نبی کریمﷺ ہیں، فلاحی ریاست میں اسپتال میں علاج مفت اور قانونی مدد ملتی ہے، مغرب میں بہت زبردست فلاحی نظام ہے، مجھے یورپ اور یہاں کے کلچر کو سمجھنے کا پورا موقع ملا، ہمارا خاندانی نظام ہماری بہت بڑی طاقت ہے، ہمارے دور میں دین کو آؤٹ ڈیٹڈ (فرسودہ) چیز سمجھا جاتا تھا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ اپنی زندگی کا جائزہ لیتا رہا، اسی سے کامیاب رہا، جو غلام بناتے ہیں، وہ دوسروں کو نیچ سمجھتے تھے، اپنے تجربے سے میرے اندر تبدیلی آئی، 18 سال کی عمر میں برطانیہ چلا گیا اور کرکٹ کھیلی اور پڑھائی کی، میرا زندگی کا تجربہ دوسروں سے بہت مختلف ہے، اسی وجہ سے میری زندگی لوگوں کی زندگیوں سے بہت مختلف ہے۔
خبر کا کوڈ : 901903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش