QR CodeQR Code

کوئٹہ، کسٹمز اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی، 8 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

14 Dec 2020 07:56

کارروائی کے دوران دیگر سامان میں بھی قبضے میں لیا گیا جس میں چھالیہ اور 3 عدد نان کسٹمز پیڈ قیمتی گاڑیاں بھی شامل ہے۔ ترجمان کسٹم کے مطابق قبضے میں لیے گئے سامان کی قیمت تقریباً 8 کروڑ روپے بنتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے قریب لکپاس چیک پوسٹ پر کسٹم اور ایف سی نے اسمگلرز کے خلاف مشترکہ کارروائی کے دوران 8 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا۔ لکپاس چیک پوسٹ پر کسٹمز اور ایف سی نے مشترکہ طور پر کارروائی کے دوران 6 ٹینکرز میں لدے ہوئے 2 لاکھ لیٹرز غیر ملکی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران دیگر سامان میں بھی قبضے میں لیا گیا جس میں چھالیہ اور 3 عدد نان کسٹمز پیڈ قیمتی گاڑیاں بھی شامل ہے۔ ترجمان کسٹم کے مطابق قبضے میں لیے گئے سامان کی قیمت تقریباً 8 کروڑ روپے بنتی ہے۔ اسمگلرز غیر ملکی سامان اندرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 901917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901917/کوئٹہ-کسٹمز-اور-ایف-سی-کی-مشترکہ-کارروائی-8-کروڑ-روپے-مالیت-کا-غیر-ملکی-سامان-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org