QR CodeQR Code

کرک میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

6 Dec 2020 02:24

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹا بھی شامل ہے، ابتدائی تفتیش کی روشنی میں فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے علاقے چوکارہ میں نامعلوم افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے نعشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹا بھی شامل ہے، ابتدائی تفتیش کی روشنی میں فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 901922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901922/کرک-میں-گاڑی-پر-فائرنگ-سے-خاتون-سمیت-3-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org